منشیات فروش گرفتار

اوکاڑہ:پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بڑی کاروائی 2خواتین سمیت 3بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار

اوکاڑہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بڑی کاروائی 2خواتین سمیت 3بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار منشیات فروشوں سے7500گرام چرس برآمد کرلی گئی

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ارسلان اعظم جوئیہ کو اطلاع ملی کہ چند منشیات فروش بھاری مقدار میں منشیات اوکاڑہ سپلائی کرنے کے لیئے آرہے ہیں جس پر ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس کی نفری نے ناکہ لگایا اورایک مشکوک کار نمبریLEC-9229کو روکا جس میں دو خواتین فرزانہ کوثر اور رخسانہ بی بی بیٹھی ہوئیں تھیں اور ملزم محمد اختر کارڈرائیوکر رہا تھا دوران چیکنگ خواتین کے ہاتھوں میں تھامے پر سوں اور ڈرائیور کے پیٹ کے اردگرد ٹیپ سے چپکائے چرس کے پیکٹ 7500گرام چرس برآمد کر لی

بتایا گیا ہے کہ منشیات فروشوں کا کسی گروہ سے تعلق ہے جو خواتین کو چرس کی سپلائی کرنے آئے تھے پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمان سے مزید انکشافات اور ان کے نیٹ ورک تک رسائی کی توقع ہے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ارسلان اعظم جوئیہ اور ان کی ٹیم کو بڑی کامیابی پر شاباش دی۔