امن کمیٹی

ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا امن کمیٹی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا

گجرات (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا امن کمیٹی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سر فراز حسین جعفری صدر حسینیہ ٹرسٹ ،سید الطاف حسین کاظمی ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران افتخار احمد شاکر ،ممبر امن کمیٹی حکیم جواد الرحمان نظامی سیفی ،ممبر امن کمیٹی سید سعید احمد شاہ گجراتی ،ضیاء الرحمان ،خادم علی خادم ،بوبی پہلوان و دیگر موجود تھے

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے ممبران کور کمیٹی اور ضلع گجرات اور صدر انجمن تاجران اور مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی جس پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے محرم الحرام کے حوالے سے حسینیہ امام بارگاہ کا دور ہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے متعلق بتایا گیا اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں

محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تمام شرکاء امن و امان کے قیام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی اور ڈی پی او گجرات نے حسینیہ امام بارگاہ ،شاہدولہ چوک ،نواب چوک اور تمبل بازار کا بھی محرم الحرام کے سلسلہ میں دورہ کیا اور روٹ کو چیک کیا ۔