منشیات فروشوں

ہیڈمرالہ:ایس ایچ اوتھانہ پھوکلیان کی منشیات فروشوں کیخلاف تابڑتوڑکاروائیاں جاری

ہیڈمرالہ(نمائندہ خصوصی)ایس ایچ اوتھانہ پھوکلیان انسپکٹرفخرالزمان کی منشیات فروشوں کیخلاف تابڑتوڑکاروائیاں،منشیات فروش سماج اورنوجوان کی تباہی کاباعث ہیں جن کی سرکوبی اورمکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ایس ایچ اوتھانہ پھوکلیان انسپکٹرفخرالزمان کاکہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ کیپٹن(ر)مسنتصرفیروزاعوان اورایس ڈی پی اوصدرسرکل عمران عباس چدھڑکی واضع ہدایات پرعمل کرتے ہوئے علاقہ بھرمیں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ان کاکہناتھاکہ منشیات فروش سماج دشمن اورنوجوان نسل کوتباہی کے دہانے پردھکیل رہے ہیں ان کے ساتھ ہرگزنرمی نہیں برتی جائے اوربہت جلدمنشیات فروشوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے گا

انسپکٹرفخرالزمان نے کہاکہ کاروائی کے آغازدونوں میں ہی ملزم عبدالمجیدسکنہ پل بجواں سے1کلو450گرام چرس اورتسلیم سکنہ پل بجواں سے15لٹرشراب برآمدکرکے ملزمان کوجیل بھجوادیاہے انشاء اﷲ بہت جلدتمام منشیات فروش پابندسلاسل ہونگے تاکہ نوجوان نسل کونشہ جیسی لعنت سے بچایاجاسکے۔