پاک ایران بارڈر

پاک ایران بارڈر تیسرے روز بھی بند، سرحدی علاقوں میں آمد ورفت معطل

کوئٹہ (مسلم ورلڈ) ایران میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاک ایران بارڈر تیسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا ، تفتان بارڈر پر طبی عملے کی جانب سے سکریننگ کا عمل جاری ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارڈر پر پھنسے زائرین کے لئے عارضی رہائش گاہ قائم کی گئی ہے جہاں بستر، کمبل، ماسک اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے اس وقت بارڈر پر 270 زائرین موجود ہیں، مزید 8 ہزار زائرین جلد عارضی کیمپ پہنچ جائیں گے، تمام سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی ہے، متعلقہ حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔