افتخار درانی

وزیراعظم کےمعاون خصوصی افتخار درانی اپنے منصب سےمستعفی

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی منظور کرلیا۔

افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس، فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں،

افتخار درانی خیبر پختونخواہ کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔