حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز پر فردجرم عائد نہ ہوسکی، جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع

لاہور (مسلم ورلڈ) رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز پر فردجرم عائد نہ ہوسکی، احتساب عدالت نے لیگی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی جج ہونے کے باعث حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے 6 مارچ کو حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لیے طلب کرلیا۔