سیکیورٹی کونسل

سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار مسئلہ کشمیر زیربحث آنا پاکستانی کی سفارتی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار مسئلہ کشمیر زیربحث آیا، یہ مباحثہ 5 اگست کے اہم دن منعقد ہوا ، جو پاکستان کیلئے ایک اورسفارتی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر،سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بارزیربحث آیا، یسا پہلے کبھی نہیں ہوا، بھارت نے کوشش کی کہ یہ مباحثہ نہ ہوپائے مگراسے ناکامی ہوئی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صدرسلامتی کونسل کوخط میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال بگڑ رہی ہے ، بھارت نے پورے خطے کے امن و امان کو داﺅ پر لگا دیا ہے ، صدرسلامتی کونسل سے درخواست کی مسئلے کو فوری زیربحث لایاجائے، شکرگزارہوں میری درخواست کے 72گھنٹے کے اندراس پر سیر حاصل بحث ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پندرہ میں سے 14 ممبر ممالک نے اس بحث میں حصہ لیا ، بھارت کے تاثرکی نفی ہوئی کہ یہ دوطرفہ یااندرونی مسئلہ ہے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے نے اضح کر دیا یہ عالمی نوعیت کا مسئلہ ہے ، 55برس کے بعد یہ مسئلہ تیسری مرتبہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا،شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ مباحثہ 5 اگست کے اہم دن منعقد ہوا ، یہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کیلئے ایک اور سفارتی کامیابی ہے ،

میں پوری قوم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہر سطح پر جلوس نکالے اور دورافتادہ علاقوں کے لوگوں نے بھی کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سینیٹرز کا شکرگزارہوں کہ متفقہ وزارت خارجہ کی قراردادکومنظورکیا ، چیئرمین سینیٹ کابھی شکرگزارہوں مختصروقت میں اجلاس کا انعقاد کیا اور صدرپاکستان کابھی ممنون ہوں کہ انہوں نے کھل کر اظہار خیال کیا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم نے اتفاق کیا۔