سٹیٹ بینک

قطرکوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 34.08 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) خلیجی ملک قطرکوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران

34.08 فیصد اضافہ جبکہ قطرسے درآمدات میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی

جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم

148.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ،مالی سال 2018-19ء میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 110.87 ملین

ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جون2020 ء میں قطرکو12.84 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی،

گزشتہ سال جون میں قطرکو9.14 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ

مالی سال میں قطرسے درآمدات میں 26.08 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال 2019-20ء کے دوران

قطرسے درآمدات کاحجم 1.612 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 26.08 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ء میں قطرسے پاکستانی درآمدات کاحجم 2.030 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ جون 2020ء

میں قطرسے 70.51 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی، گزشتہ سال جون میں قطرسے درآمدات کا حجم

119.43 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔