محرم الحرام

محرم الحرام میں سمندری شہر کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد

سمندری (نمائندہ خصوصی) محرم الحرام میں سمندری شہر کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور سمندری شہر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی ہال میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی قیادت ایس پی صدر ڈویزن راو اشرف نے کی۔

اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل سمندری میاں ناصر نواز سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان اور سمندری کے تمام محکماجات کے افسران سمیت سمندری کی امن کمیٹی، انجمن تاجران، اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سمندری کی تمام تنظیموں کی جانب سے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ اجلاس میں شامل تمام افسران بالا نے محرم الحرام میں سیکورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے اور شہر میں امن و امان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی اور محرم الحرام میں شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔