منی لانڈرنگ کیس

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف، حمزہ سمیت 20 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر اور ان کی فیملی پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور چاروں بچوں سمیت 20 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت کے رجسٹرار کو ریفرنس جمع کرایا۔ ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ شہباز شریف خاندان نے 7 ارب 32 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ اسی ریفرنس میں مشتاق چینی، فضل داد، قاسم قیوم اور آفتاب گرفتار ہیں جبکہ حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈپر جیل میں ہیں۔ شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے چکے ہیں اور سلمان شہباز اشتہاری قرار دئیے جا چکے۔

قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی ملزم نامزد کیا۔ شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں یاسر مشتاق، محمد مشتاق، شاہد رفیق اور آفتاب احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔