شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پرجمعرات کو چین جائیں گے

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو ایک روزہ دورے پر چین جائیں گے۔چینی ہم منصب اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی حکومت سے لیا گیا 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر گزشتہ ماہ واپس کر دیا ہے جبکہ ایک ارب مزید رواں ماہ کے آخر تک واپس کرنا ہے جس کےلئے سعودی حکومت نے قرض کی واپسی کیلئے تقاضا بھی کررکھا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی دورہ چین کے دوران چینی حکومت سے ایک ارب ڈالر دینے کی درخواست کریں گے تا کہ31 اگست تک قرض کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام کے علاوہ چین کے صدر شی چن پنگ کے ساتھ بھی ملاقات شیڈول ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبہ ،ایم ایل ون اور لداخ سمیت صورت حال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی