ادارہ برائے شماریات

ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران49.90 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 49.90 فیصد کمی ہوئی

ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں درآمدات کا حجمم ایک ارب 54 کروڑ

59 لاکھ 34 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2018-19 کے دوران ٹرانسپوٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 3 ارب 8 کروڑ

58 لاکھ 72ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران ٹرانسپورٹ

گروپ کی درآمدات کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 99 لاکھ 38 ہزار ڈالر یعنی 49.90 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سڑکیں تعمیر کرنے والی مکمل تیار شدہ مشینری کی درآمدات میں 44.54 فیصد

کمی ہوئی اور درآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ 62 لاکھ 81 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک ارب 27 کروڑ90 لاکھ 42 ہزار ڈالر

تک کم ہو گیا جبکہ بسوں، ٹرکوں سمیت دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات کا حجم بھی 24.51 فیصد کی کمی سے 15 کروڑ

59 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 11 کرور 77 لاکھ 52 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا۔ اسی طرح مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ

میں گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں کی درآمدات میں بھی 55.41 فیصد جبکہ موٹر سائیکلز کی درآمدات میں

71.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔