ازسرنو تشکیل

حکومت کا رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ ) حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا،موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیاربنانے کافیصلہ کرلیا ہے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کر کے دوبارہ تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ بعض موجودہ اور نئے مذہبی علما کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال سے متعلق نئی قانون سازی وزارت مذہبی امور نے مکمل کر لی ہے ، حکومتی کمیٹی سے ہٹ کر رویت ہلال کے اعلان پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہے،

ازخود اعلان پر5سال تک قید اور 50ہزار سے 2لاکھ روپےتک جرمانہ تجویز دی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ قانونی مسودہ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوادیا ،ہے ، قانونی مسودہ کمیٹی دیکھ رہی ہے۔