نفیسہ شاہ

عمران خان خیالی دنیا سے باہر آئیں ان کا شو مک چکا ہے ، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ عمران خان خیالی دنیا سے باہر آئیں ان کا شو مک چکا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں ان کی شکست بارش کاپہلا قطرہ ہے ، فیٹف کے حوالے عمران خان منافقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا احسان اللہ احسان کے فرار میں سہولت کار ہے ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہمیں حب الوطنی کا سبق نہ پڑھایا جائے ہم نے وطن کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ این آر او کی راگنی کرپشن راگنی کی طرح پٹ چکی ہے ،قوم احتساب کے نام پر سیاسی دہشت گردی برداشت نہیں کریگی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دو سال میں ملک کا وہ حشر کردیا ہے جیسے ٹڈی دل فصلوں سے کرتی ہے ، قوم پوچھتی ہے پرویز مشرف کو این آر او کس نے دیا ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان نے علیمہ خان، جہانگیر ترین، خسرو بختیار کو لوٹ مار کا این او سی دیدیا ، اپوزیشن این آر او نہیں دو سالہ تباہی اور بربادی کا جواب مانگتی ہے۔