ڈی ایس پی سرکل

ہارون آباد ڈی ایس پی سرکل کے زیر قیادت تحصیل بھر میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلیگ مارچ

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی)محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل گل حسن کے زیر قیادت تحصیل بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا گیا ، جس میں اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب سمیت ایلیٹ فورس ، ایگل سکواڈ ، ٹریفک پولیس ، محکمہ صحت ، فائربرگیڈ ، واپڈا ، سٹی اور تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن کا کہنا تھا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد محر م الحرام میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن کی فضاءکو قائم رکھنے کیلئے ہارون آباد کی پولیس ہر طرح متحرک ہے ، اس لئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مذہبی راہنماءاور عوام کو چاہیے کہ وہ مذہبی روا داری اور بھاری چارہ برقرار رکھنے کیلئے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔