رمضان شوگر ملز کیس

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ)احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کر دی ۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی ۔

عدالت میں ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کی گئی ۔ کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز کی اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی ۔

شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی خیریت دریافت کی اور حوصلہ بڑھایا ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ملزموں کے سینئر وکیل موجود نہیں اس لئے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔