شہباز گل

رانا ثناء اللہ کے نواز شریف کے وطن نہ آنے کے حوالے سے بیان سے حقیقت آشکارہو گئی ہے، شہباز گل

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے نواز شریف کے وطن نہ آنے کے حوالے سے بیان سے حقیقت آشکارہو گئی ہے۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب وہ تمام دوست جو نواز شریف کو بیمار ثابت کرنے پر تلے ہوئے تھے کس طرح اپنے بیان پر کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ نواز شریف اپنی مرضی اور مفاد کے مطابق بیمار ہوتے ہیں۔