حکومت

حکومت کا ارکان پارلیمنٹ کو 60 روز کے اندر حلف اٹھانے کا پابند بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ ) حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو 60 روز کے اندر حلف اٹھانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کے عہدوں سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ترمیم میں کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے کو انتخاب کے بعد 60 روز کے اندر عہدے کا لازم حلف لینا ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کے حلف سے متعلق ترمیمی بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔