وزارت داخلہ

وزیر اعظم عمران خان کی وزارت داخلہ کو تشدد کے خلاف بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو تشدد کے خلاف بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول اور اسلام کی روح، آئین،اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وزارت داخلہ کو تشدد کے خلاف بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا کہہ دیا ہے۔