شیخ رشید

اصل کتاب ابھی لکھنی ہے ، وصیت کروںگا مرنے کے دو سال بعد شائع کی جائے’ شیخ رشید

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کتاب ” لال حویلی سے اقوام متحدہ تک ” کی تقریب رونمائی کل ( اتوار) کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی تاہم شیخ رشید نے کہا ہے کہ اصل کتاب ابھی لکھنی ہے ، وصیت کروں گا اسے میرے مرنے کے دو سال بعد شائع کیا جائے ۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ جب مجھے کرونا وائرس لا حق ہوا تو ایسا لگا تین ، چار دن میں زندگی کا معاملہ ختم ہونے والا ہے اس لئے جلدی جلدی کتاب لکھی جس کی تقریب رونمائی کل اتوار کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی ۔ میںنے ابھی اصل کتاب لکھنی ہے اور وصیت کروں گا کہ اسے میرے مرنے کے دو سال بعد شائع کیا جائے۔