جامعہ سندھ

جامعہ سندھ کے فرسٹ سمسٹر کے آن لائن امتحانات 31 اگست تک ملتوی

حیدر آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) جامعہ سندھ کے ناظم امتحانات (سمسٹر) محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری

کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ کے فرسٹ سمسٹر کے آن لائن امتحانات حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے طلباء

کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر 31 اگست تک ملتوی کیے گئے ہیں۔ آن لائن امتحانات کا سلسلہ یکم ستمبر

سے دوبارہ شروع ہوگا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملتوی شدہ آن لائن امتحانات پانچویں ہفتے میں لیے جائیں گے

جو طلباء 24 اور 25 اگست پر آن لائن امتحانات میں حصہ نہیں لے سکے ہیں ان سے بھی پانچویں ہفتے میں

امتحانات لیے جائیں گے ۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امپروور و فیلوور کے آن لائن امتحانی فارم جمع

کرنے کی تاریخ میں 10 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔