ہائیکو ماس

بیلاروس میں صحافیوں کے خلاف کارروائی ایک خطرناک اقدام ہے ، جرمن وزیر خارجہ

برلن (ڈیلی مسلم ورلڈ) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بیلاروس میں صحافیوں کے خلاف حکومت کے اقدامات پر

کڑی تنقید کی ہے۔ ماس کے مطابق صحافیوں کو غیر قانونی طور پر اپنا کام کرنے سے روکا جانا اور ان کے صحافتی اجازت

نامے واپس لیا جانا ناقابل قبول ہے۔ بیلاروس کی قیادت نے ملک میں موجود غیر ملکی میڈیا کے کئی نمائندوں کے اجازت نامہ

واپس لے لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں بیلاروس کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ادھر روسی حکومت

نے بتایا ہے کہ بیلاروس کے سربراہ الیکسانڈر لوکاشینکو اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ ہفتوں کے

دوران ماسکو میں ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے۔