شنزو ایبے

امریکا کے ساتھ اتحاد کو مضبوط تر بنائیں گے،جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (ڈیلی مسلم ورلڈ) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو ایبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زور دے کر کہا

ہے کہ انکا جانشین جاپان امریکا اتحاد کو مضبوط تر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ

روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی جو 30 منٹ تک جاری رہی،اس دوران شنزو

ایبے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے حوالے سے تفصیلات بارے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا۔جاپانی

وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کے باہمی اعتماد

کے سائے تلے جاپان امریکا تعلقات ہمیشہ سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے

درمیان کئی بار بالمشافہ اور ٹیلی فون پر بھی مذاکرات ہوئے۔ایبے نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک

سلامتی پر تعاون بڑھائیں گے کیونکہ جاپان میزائل دفاع کی نئی حکمتِ عملی ترتیب دے رہا ہے۔