علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ٹیوٹر ویب سائٹ میں خرابی ‘طلباءوطالبات کو دشواری کا سامنا

شکرگڑھ (مسلم ورلڈ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ٹیوٹر ویب سائٹ میں خرابی سے خزاں سمسٹر 2019 کے ہزاروں طلباء و طالبات کو اپنے متعلقہ ٹیوٹر کے بارے میں جاننے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ تحصیل شکرگڑھ کے طلباءاور طالبات نے بتایا کہ خزاں سمسٹر 2019 کے میٹرک، ایف اے اور بی اے کے پروگرام کے ٹیوٹر کے حوالے سے آن لائن دستیاب ویب سائٹ جس پر ٹیوٹر کا مکمل پتہ اور نام ہوتا ہے،گزشتہ تین ماہ سے ویب سائٹ میں خرابی پیدا ہو چکی ہے۔

جس سے سمسٹرکا اختتام ہونے والا ہے لیکن ابھی تک امتحانی مشقیں ارسال نہیں کی جاسکیں،جس سے سمسٹر ضائع ہونے کا خدشہ ہے،سٹوڈنٹس نے یونیورسٹی کے مین کیمپس اور راولپنڈی ریجنل آفس بھی رابطہ کیا،لیکن انہوں نے بھی اس پر اپنی بے بسی ظاہر کردی، سٹوڈنٹس نے بتایا کہ ہر روز ہم ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں،یونیورسٹی والے فون کرنے پر فون اُٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے،

اگر یہی حال رہا تو لاکھوں طلباءو طالبات کا سمسٹر بھی ضائع ہو جائے گا اور فیس بھی بے کار چلی جائے گی،ہمارا یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مطالبہ ہے کہ اگر آن لائن ٹیوٹر ویب سائٹ کی خرابی ٹھیک نہیں ہو تی تو پہلے کی طرح مینوئل بائی ڈاک ٹیوٹر لیٹر ارسال کردیں،تاکہ ہم فائنل امتحان سے قبل اپنی امتحانی مشقیں ٹیوٹر کو ارسال کرسکیں یا سٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لئے کوئی واضح اعلان کیا جائے –