گوشت خور ٹرمپ

بڑھتے وزن سے پریشان، گوشت خور ٹرمپ سبزیاں کھانے پرمجبور

واشنگٹن(مسلم ورلڈ) صحتِ انسانی کا ایک اہم ترین مسئلہ وزن کا بڑھنا ہے جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ ان کا وزن 15 پاﺅنڈ تک کم کروانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ کئی اقدامات سرانجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر روکی جیکسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کا وزن کم کرنے کے لیے وائٹ ہاﺅس میں ایکسرسائز مشین بھی لگائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصد ٹرمپ کا 10/15 پونڈ وزن کم کرنے میں مدد کرنا تھا۔

انہوں نے ٹرمپ کی غذا پر کام شروع کردیا تھا۔رونی جیکسن نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ انہوں نے آئس کریم چھپانے کی کوشش کی تھی اور گوبھی کو آلو کے بھرتے میں مکس کر دیا تھا۔

تاہم صدر کو صحت بخش خوراک کی جانب راغب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔جیسا کہ ان کا وزن اس سال اتنا بڑھ گیا تھا کہ فروری 2019 میں ہونے والے آخری طبی معائنے میں ان کو موٹاپے کی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 70 سال کی عمر میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا ، ٹرمپ امریکی تاریخ میں اب تک کے سب سے بزرگ صدر ہیں۔