شاہد خاقان عباسی

مجھ سے جو بھی سوال کرنا ہے ٹی وی کیمرے لگا کر یں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) سابق وزیراعظم ورکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ دو ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے،مجھ سے جو بھی سوال کرنا ہے ٹی وی کیمرے لگا کر یں،ملک میں مہنگائی کے حقائق جاننے کے لیے قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی قائم کی جائے،

بی آر ٹی منصوبہ پر کیوں تحقیقات نہیں کی جا رہی ہیں جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس سال کے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو دی ہے ہم ہر فورم پر حاضر ہیں عدالتوں میں مجھ پر ڈیڑھ سال سے کوئی چیز ثابت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ میری کابینہ کے پچاس وزرا اور معاون خصوصی تھے کسی پر کرپشن کا الزام نہیں لگا ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر حاضر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ دو ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور ملک کے دیہی علاقوں میں 24 فیصد مہنگائی میں اضافی ہوا ہے اس کی زمہ داری کس پر ہے.

ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی بنائی جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جاسکیں آٹے اور چینی کا بحران کرپشن کی وجہ سے ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب بی آر ٹی منصوبہ پر تحقیقات کیوں نہیں کرتی ،میں نے عدالت میں ضمانت کے لئے سات ماہ بعد درخواست دی ہے۔ (م ،ع)