صدرمملکت عارف علوی

صدرمملکت عارف علوی 5 روزقرنطینہ میں گزاریں گے، سفارتی ذرائع

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) دورہ چین سے واپس آنے والے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی پانچ دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق صدرکی چین روانگی سے پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ وہ واپسی پرقرنطینہ میں جائیں گے۔

صدر مملکت 5 دن قرنطینہ میں گزرانے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ڈاکٹرعارف علوی کے ساتھ چین جانے والے وفد میں شامل دیگر افراد بھی اسی پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی چین گئے تھے اور انہیں بھی پانچ دن کیلئے قرنطینہ میں گزاریں گے۔ شاہ محمود کے مطابق ماہرین نے انہیں 5 دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے اور وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں گے۔