میٹرو بس سروس

پنجاب بھرمیں میٹرو بس سروس معطل

راولپنڈی (مسلم ورلڈ) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیے لیے پنجاب میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی، میٹرو بسیں متعلقہ اڈوں پر کھڑی کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے میرو بس سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔ اس تناظر میں میٹرو بسیں متعلقہ اڈوں پر کھڑی کردی گئی ہیں۔

منیجر آپریشن راولپنڈی شمائلہ محسن کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس کی بندش چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات ہر آئندہ احکامات تک کی گئی ہے،

میٹرو بس سروس کے ذریعے صرف جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مابین روزانہ ایک لاکھ پندرہ سے ایک لاکھ 25 ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے تھے جو کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں انتہائی کم ہوگئے اور گزشتہ روز صرف 20 ہزار مسافروں نے میٹرو بس کے ذریعے جڑواں شہروں کے مابین سفر کیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بھی آج 23 مارچ سے میٹرو بس سروس آئندہ احکامات تک بند رہے گی۔