بلاول بھٹو

کورونا وائرس کا نہ کوئی علاج ہے اور نہ ہی ویکسین، بلاول بھٹو کی عوام سے تعاون کی اپیل

کراچی (مسلم ورلڈ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کا کوئی علاج ہے اور نہ ہی کوئی ویکسین ہے، کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاون کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں،

سندھ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ غریبوں کا خیال کیا جاسکے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری اپنے عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے، اسی لیے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے اور عوام کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت نے سخت فیصلے لیے ہیں۔

اگرلاک ڈان کے دوران آپ بیمار ہوجاتے ہیں توسندھ حکومت سے رابطہ کریں تاکہ آپ کا ٹیسٹ کرایا جاسکے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں لاک ڈان کے دوران بہت سے لوگ پریشان ہوں گے کہ وہ کیسے گزارہ کریں گے لیکن اس دوران راشن کی ضرورت ہے تو سندھ حکومت کوشش کرے گی کہ آپ کو راشن پہنچائے۔

بلاول بھٹو نے مخیر حضرات سے درخواست کی کہ وہ غریبوں کا خیال رکھیں، سندھ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ غریبوں کا خیال کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جانتا ہوں نوکری پیشہ طبقے کو خدشہ ہوگا کہ کہیں وہ لاک ڈان کے دوران بیروزگار نہ ہوجائیں،

یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نےنوٹیفکیشن نکالا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران کوئی کسی کو بیروزگار نہیں کرسکتا اور اس دورانیے میں ملازمین کوپوری تنخواہیں بھی دی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ جہاں نوکری کرتے ہیں وہ سندھ حکومت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو آپ حکومت سے رابطہ کریں، اگر ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا، تنخواہیں دی جائیں گی توسندھ حکومت بعد میں تعاون کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے اقدامات بھی کررہی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف بھی پہنچا سکے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری مدد کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ اگر ہم سب ایک ہوجائیں تو کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے لیکن اگر آپ 14 دن کے لیے گھروں میں نہ رہ کر ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے ہو تو ساری محنت ضائع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ سندھ حکومت سے تعاون کریں، گھر پر رہیں، اور زندگی کا تحفظ کریں۔