ٹرمپ

امریکا میں پابندی کی دھمکی، ٹک ٹاک کو چھ ہفتے کی ڈیڈ لائن

واشنگٹن( ڈیلی مسلم ورلڈ ) امریکی صدر ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اگر کوئی امریکی کمپنی

خریدتی ہے، تو اس کی آمدنی کا اچھا خاصا حصہ امریکی حکومت کو ملنا چاہیے۔ امریکی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ

پہلے ہی ٹک ٹاک خریدنے کے لیے اس کی مالک چینی کمپنی سے مذاکرات کر رہی ہے۔ لیکن صدر ٹرمپ کے ٹک ٹاک سے متعلق

سخت موقف نے بظاہر ان مذاکرات کو پیچیدہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چند دن پہلے

مائیکروسافٹ کے سرابراہان سے فون پر بات چیت میں واضح کر دیا تھا کہ ان کی ممکنہ کاروباری ڈیل سے امریکی حکومت کے

خزانے میں خاطر خواہ رقم آنا چاہیے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پندرہ ستمبر تک کوئی ڈیل نہ ہوئی، تو وہ امریکا میں اس چینی ایپ

پر پابندی لگا دیں گے۔ٹک ٹاک ایپ امریکا سمت دنیا کے کئی ملکوں کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ پچھلے سال یہ دنیا بھر

میں سب سے زیادہ ڈان لوڈ کی جانے والی ایپس میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔ اس کمپنی کی مالیت 75 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کے خلاف صدر ٹرمپ کا اقدام چینی ٹیلی کوم کمپنیوں کے خلاف وسیع ترکارروائی کا حصہ ہے۔

بھارت چین کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پہلے ہی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکا ہے۔