عالمی ادارہ صحت

کورونا سے متاثرہ ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(ڈیلی مسلم ورلڈ) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ماں بھی اپنے شیر خوار بچے کو

دودھ پلا سکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت میں خوراک اور غذائیت کے شعبے کے

سربراہ لارنس گرومر سٹران کا کہنا ہے خواتین میں اس بارے میں آگہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ

ہمارے ادارے کا تخمینہ ہے کہ ہر سال 8 لاکھ 20 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے کے سبب ہلاک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا خواتین کو اپنے نو مولود بچے کو اپنا دودھ دیتے ہوئے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،

کیوں کہ دودھ کے ذریعے اس وائرس کے منتقل ہونے کا امکان شاذو نادر ہی ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے کو دنیا بھر

سے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ ماں کے دودھ کے ذریعے بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ

بچے عام طور سے محفوظ رہیں گے۔