محکمہ صحت پنجاب

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام، محکمہ صحت پنجاب کا نئی بھرتیوں کا اعلان

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) محکمہ صحت پنجاب نے ای پی آئی پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی بھرتیوں کا

فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 36 اضلاع میں 2 ہزار

7 سو 25 ویکسی نیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمے کی جانب سے جاری ایک

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ ای پی آئی میں جونئیر ٹیکنیشن ویکسی نیٹرز بھرتی کیے جا رہے ہیں،

بھرتیاں بنیادی اسکیل 9 کے تحت کی جائیں گی۔ سرکاری مراسلے کے مطابق آسامیاں بغیر کسی نوٹس کے

زیادہ یا کم کی جا سکیں گی، اپلائی کرنے والوں کو ٹیسٹ کے لیے کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا،

18 سے 25 سال کی عمر کے درمیان کے افراد اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔ 15 فی صد کوٹہ خواتین،

5 فی صد اقلیتوں اور 3 فی صد معذوروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست

2020 درخواستیں جمع کرنے کے لیے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، نئی بھرتیاں فکس ہوں گی اور تبادلے کی

اجازت نہیں ہوگی، امیدوار ایک سے زیادہ اضلاع میں اپلائی کر سکتے ہیں، درخواست گزار کی تعلیمی قابلیت

ایف ایس سی سیکنڈ ڈویژن ہو اور پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے متعلقہ فیلڈ میں ڈپلومہ ہولڈر ہو۔

اگر تعلیمی قابلیت ایف ایس سی اور متعلقہ شعبے میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے 2 سالہ ڈپلومہ والے امیدوار

نہ ہوئے تو میٹرک سائنس سیکنڈ ڈویژن اور متعلقہ فیلڈ میں 2 سالہ ڈپلومہ والے امیدوار بھی اہل ہوں گے۔