سکاٹ موریسن

آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن مقبول ترین لیڈر قرار، سروے

سڈنی (ڈیلی مسلم ورلڈ) آسٹریلوی اخبار کی جانب سے کرائے گئے سروے کے دوران حکومت کی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں اور ویج سبسڈی سکیم کے باعث وزیراعظم سکاٹ موریسن

مقبول ترین یعنی سب سے زیادہ پسندیدہ لیڈر قرار دے دیئے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کینبرا

میں 1500 ووٹرز کے درمیان کرائے گئے سروے میں آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن کی مقبولیت

اپوزیشن رہنما کے مقابلے میں 68 فیصد رہی جو حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور

ویج سبسڈی سکیم کے فروغ کے باعث ممکن ہوا جہاں دنیا بھر کے مقابلے میں متاثرہ کیسز کی تعداد

صرف 21,400اور 314 اموات ہوئیں جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگاری کی شرح 10 فیصد تک رہی

اور یہی نہیں آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے حکومتی خسارے سے بچنے اور ملازمین کی

مدد کے لیے ویج سبسڈی سکیم کے تحت 100 بلین آسٹریلوی ڈالر یعنی 71.50 بلین

امریکی ڈالر خرچ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔