فیصل بن فرحان

حزب اللہ کی تخریب کاری نے سبھی کو تشویش میں مبتلا کردیا، سعودی وزیر خارجہ

پیرس ( ڈیلی مسلم ورلڈ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ

کی جاری تخریب کاری نے ہر کسی کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ فرانس کے

زیراہتمام لبنان کے لیے آن لائن امدادی کانفرنس میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ ہم سب اس تنظیم کے

دھماکا خیز مواد کو استعمال کرنے اور اس کو متعدد عرب ، یورپی اور امریکی ممالک میں شہری آبادیوں کے

درمیان ذخیرہ کرنے کی ثابت شدہ مثالوں سے آگاہ ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم سعودی عرب کی جانب سے لبنان

میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم اس خوف ناک دھماکے اور اس کی تباہ کاریوں کی بین الاقوامی شفاف

اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔لبنان کے برادرعوام کو اپنے ملک میں تحفظ واحترام

کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان میں اس وقت جامع اور فوری سیاسی

اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی خوف ناک تباہی کا اعادہ نہ ہو۔

لبنان ڈونرز کانفرنس میں شریک بڑی عالمی طاقتوں نے لبنان کو بیروت میں تباہ کن دھماکے کی تباہ کاریوں

سے نمٹنے کے لیے فراخدلانہ امداد دینے کے وعدے کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وہ لبنانی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔