انسداد پولیو مہم

باجوڑ، تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

باجوڑ(ڈیلی مسلم ورلڈ) ضلع باجوڑ میں جمعرات کے روز سے شروع ہونے والے تین روزہ انسداد پولیو

مہم کیلے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ

نے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید،

اور پولیو سے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ڈی سی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی

قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے پولیو

آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے پولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی

جائے گی۔اس موقع پر ڈی سی کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع باجوڑ میں تقریباً 233153 بچوں کو پولیو

کے قطرے پلائے جائیں گے ۔