سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسلحہ پابندیوں میں توسیع کی امریکی قرارداد ناکام

اقوام متحدہ(ڈیلی مسلم ورلڈ ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحے کی موجودہ پابندی میں توسیع کے لئے

امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔مسودہ قرارداد منظوری کے لئے درکار مطلوبہ نو ووٹ حاصل کرنے

میں ناکام رہی۔ سلامتی کونسل کے صرف دو ارکان نے قرارداد کے حق میں اور دو نے اس کے خلاف ووٹ دیا جبکہ باقی 11

ارکان رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں برطانیہ ، چین ، فرانس ، جرمنی ، روس اور امریکہ کے

درمیان جولائی 2015 کے جوہری معاہدے کی توثیق کرنے والی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران کے خلاف

اسلحے کی عائد کردہ پابندی 18 اکتوبر 2020 کو ختم ہوگی تھی۔امریکی مسودہ قرارداد میں سلامتی کونسل کے آئندہ کے

فیصلے تک ایران پر عائد پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔