مائیک پومپیو

سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی خریداروں کی اجازت دے رہی ہے،امریکا

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اسلحہ کی خرید وفروخت پر پابندی میں توسیع کی قرارداد

مسترد کیے جانے پر سلامتی کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی خرید

وفروخت کی اجازت دے کر خطے میں تباہی کو ہوا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے سب سے بڑے

ریاستی کفیل کو مہلک ہتھیار خریدنے کے اہل بنا دیا۔ سلامتی کونسل نے ایران کو خوش کیا اور مشرق وسطی کے ممالک کے مطالبات

کو نظرانداز کیا ۔امریکا سلامتی کونسل کی غلطی کو درست کرے گا۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے قرارداد کے مسترد کیے

جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پومپیو نے سلامتی کونسل میں ایران پر اسلحہ پر پابندی سے

متعلق قرارداد کے مسودے پر رائے شماری سے کچھ دیر قبل ہی ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے دفاع میں

فیصلے کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی کا جواز نہیں دیا جا سکتا۔