پولیو مہم کا آغاز

حکومت پنجاب نے صوبے میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) حکومت پنجاب نے صوبے میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ ایک کروڑ ستر لاکھ بچوں کو قطرے

پلانے کیلئے اکتالیس ہزار ٹیموں تشکیل دیدی گئیں۔ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے قطرے پلائیں گئی۔

پولیو کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر پانچ روزہ پولیو مہم

کا آغاز کردیا گیا۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں انیس اگست تک ایک کروڑ ستر لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں جائے گے۔

محکمہ صحت کے مطابق اکتالیس ہزار ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئی.

جبکہ لاہور میں انسداد پولیو مہم کے دوراناٹھارہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطروں کیساتھ وٹامنز کے کیپسول بھی دیئے جائیں گے۔

محکمہ صحت نے عوام سےاپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔