خالصتان کا پرچم

بھارت میں علیحدگی تحریکیں تیز، موگا میں ڈی سی آفس پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

نئی دہلی( ڈیلی مسلم ورلڈ) بھارت میں آزادی کی آوازیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں، بھارتی پنجاب میں خالصتان کی

تحریک مزید تیز ہو گئی، ضلع موگا میں ڈی سی آفس پر ترنگے کو اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ کشمیریوں کا حق خودارادیت دبانے والے بھارت کا

وجود خطرے میں، بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی۔ پنجاب میں بھارت کے یوم آزادی کو

یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، امرتسر میں سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آزادی کا مطالبہ کرتے بینرز

تھامے جوشیلے پنجابیوں نے خوب نعرے بازی کی۔ ضلع موگا میں سرکاری عمارت سے ترنگے اتار کر پھینک دیا گیا،

ڈپٹی کمشنر آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا جس سے کھلبلی مچ گئی اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

15اگست کو ہریانہ اور بھارتی پنجاب میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔