مراد راس

جو 15 ستمبر سے پہلے سکول کھولے گا سزا سے نہیں بچ سکے گا‘ مراد راس

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ جو 15 ستمبر سے پہلے سکول کھولے گا،

سزا سے نہیں بچ سکے گا‘سکولز کھلنے کی صورت میں بچوں کو شفٹوں میں بلانے کی تجویز ہے۔

پیر کو ڈاکٹر مراد راس نے قائد اکیڈمی وحدت روڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ وفاق کے ساتھ مل کر

15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت

جاری ہے۔ ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے صوبائی وزیر ڈاکٹر مرادراس نے مزید کہا کہ

ان کا ماضی روز روشن کی طرح عیاں ہے، نیب سمیت کسی نے بلایا تو جاں گا۔ مقرر وقت سے پہلے کسی نے

سکول کھولا تو کارروائی ہو گی۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ نجی سکول میں بچیوں

کی ہراسگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست آئے گی

تو کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔