مشیل اوباما

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی سر پر سوار ہیں،مشیل اوباما

واشنگٹن(ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکا کی سابق خاتون اول مشیل اوباما نے صدر ٹرمپ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے

کہا ہے کہ وہ جذبہ ہمدردی سے یکسر خالی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے اپنے

خطاب میں سابق خاتون اول مشیل اوباما نے اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ پر ان کی ناکارہ پالیسیوں کے لیے سخت

نکتہ چینی کی اور عوام سے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے لیے ووٹ ڈال کر ہر جانب پھیلی افرا تفری کو ختم کریں۔

انہوں نے کہاکہ میں جتنا بھی ممکن ہو سکے پوری ایمانداری اور وضاحت سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک

کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ ایک غلط صدر ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم جب بھی قیادت یا پھر تسلی و استحکام کی کسی

علامت کے لیے وائٹ ہاس کی جانب امید کی نظر سے دیکھتے ہیں، تو اس کے بدلے میں ہمیں بد نظمی، تقسیم

اور ہمدردی کی مکمل اور یکسر کمی ملتی ہے۔ ایک بار نہیں وہ کئی بار یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ

داریاں پوری کرنے کے لائق نہیں، بلکہ وہ اپنے ہی سر پر چڑھ چکے ہیں۔ وہ وقت کی کسوٹی پر ہرگز کھرا

نہیں اتر سکتے۔ اوباما نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے برعکس امریکا کی رہنمائی کے لیے بائیڈن کی مستحکم

اور ہمدردانہ روش اپنانے کے ضرورت ہے۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ تین نومبر کو ہونے

والے انتخابات میں ووٹ ڈال کر ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ

معاملہ بد سے بدتر نہیں ہو سکتا تو مجھ پر یقین کیجئے کہ وہ (ٹرمپ)اسے بد تر کر دیں گے اور اگر ہم ان

انتخابات میں تبدیلی کی کوشش نہیں کی تو وہ ایسا کر کے رہیں گے۔ اگر ہمیں اس پھیلی ہوئی بد نظمی کے

خاتمے کی امید کرنی ہے تو پھر ہمیں جو بائیڈن کے لیے اس طرح ووٹ کرنا ہوگا جیسے ہماری زندگیوں

کا انحصار اسی پر ہو۔