مراد راس

پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق،مراد راس

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق‘ پندرہ ستمبر سے پانچویں سے دہم

جماعت کے بچوں کیلئے سکولز کھول دیئے جائیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسسز جنوری

سے شروع کیے جانے پر غور ، مراد راس نے نجی سکولز مالکان سے بھی 25 اگست تک سکول کھولنے کے

حوالے سے سفارشات مانگ لی ۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی نجی سکولز مالکان سے سکول کھولنے کیلئے

ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیاکہ 15 ستمبر سے سکولز

مرحلہ وار کھول دیئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کو بلوایا جائے گا جبکہ

پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کو جنوری میں سکول بلوائے جانے پر غور کیاگیا۔ پاک ایوان تعلیم کے

سربراہ قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے

روز بلوائیں جائیں گے۔ایک دن سکول آنے والے بچوں کو اگلے روز چھٹی ہوگی۔