علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے آن لائن امتحانات اور اسائمنٹ جمع کرانے کا طریقہ کار وضع کردیا

مریدکے(ڈیلی مسلم ورلڈ) فاصلاتی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام

طلبہ و طالبات کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے آن لائن امتحانات اور اسائنمنٹ جمع کرانے کا طریقہ کار

وضع کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر شیخوپورہ ڈاکٹر عظمیٰ طارق نے انچارج بی ایڈ محمد شفیق کے ہمراہ

یونیورسٹی سے وابستہ ٹیوٹر حضرات کو آن لائن طریقہ کار سے آگاہی کے لئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مریدکے

میں ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں علاقہ بھر کے ٹیوٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر عظمیٰ طارق نے بتایا کہ طلبہ اور

اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی اسائنمنٹ کی جانچ کا

محفوظ طریقہ کار جاری کیا اور اسے نقائص یا تاخیر سے پاک رکھنے کے لیے ضلع بھر میں تربیتی ورکشاپس

کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر شیخوپورہ نے ورکشاپس اور امتحانات کے انعقاد کے لئے مقامی تعلیمی

اداروں کے سربراہان مرزا ریاض بیگ ، اشتیاق احمد راٹھور،پروفیسرعاشق حسین ،

میڈم زیب النساء کا شکریہ بھی ادا کیا.