جامعہ کراچی

جامعہ کراچی، بی کام سال اول ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام سال اول

ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق امتحانات

میں 9331 طلبہ شریک ہوئے،1700 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 7631 طلبہ ناکام قرارپائے۔

کامیابی کا تناسب 18.22 فیصدرہا۔