سید علی گیلانی

حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی سے منسوب خط کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) حریت کانفرنس نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی سے منسوب خط کو جعلی قرار دے دیا۔

حریت کانفرنس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں سید علی گیلانی کے نام سے جعلی

خط پھیلا رہی ہیں۔ ترجمان حریت کانفرنس نے کہا کہ سید علی گیلانی نے ایسا کوئی خط تحریر نہیں کیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی

شدید علیل ہیں اور علالت کی وجہ سے بات کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ شیخ عبدالمتین نے کہا کہ سید علی گیلانی کے قریبی ذرائع نے

اس خط کی تردید کی ہے۔ حریت کانفرنس تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد خط کی تردید کرتی ہے۔

سید علی گیلانی کے نام سے جعلی خط بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے۔