عبدالفتاح السیسی

مصری صدر کا قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کوکسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار رہنے کا حکم

قاہرہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مسلح افواج کو ہدایت کی کہ وہ مصر کی قومی سلامتی کے

تحفظ کی خاطر کسی بھی مہم جوئی کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق صدر الفتاح السیسی کی زیرصدارت

قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکنڈ فیلڈ آرمی کمانڈر، مسلح افواج کی انجینئرنگ کو کے سربراہ اور مسلح افواج کے

مالیاتی امور اتھارٹی کے چیئرمین کے سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر نے فوج کو ہدایت کی کہ وہ کسی

بھی مشکل ذمہ داری کو انجام دینے کے لیے خود کو ہمہ وقت تیار رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

مسلح افواج کو ہرطرح کے چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے فوج کی پیشہ

ورارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصری فوج کے تمام اداروں کو اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہو گا .

تاکہ بہتر طریقے سے ملک کا دفاع کیا جا سکے۔