مائیک پومپیو

مائیک پومپیو آج سے اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کا دورہ شروع کریں گے

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوآج اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ

منگل کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔مائیک پومپیو کے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے دورے کا مقصد حال

ہی میں انکے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو آگے بڑھانا، چین اور ایران جیسے اہم معاملات پر اپنے دیرینہ

اتحادیوں سے صلاح مشورہ کرنا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ

پومپیو کے ایجنڈے میں ان سیکیورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا بھی شامل ہے جو ایران اورچین کی وجہ سے

امریکا کو درپیش ہیں۔مائیک پومپیو 24 گھنٹے اسرائیل میں قیام کریں گے جہاں ان کی ملاقات اسرائیلی وزیراعظم

بینجمن نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ہو گی۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ پومپیو ایک علاقائی

دورے کے تحت آئندہ ہفتے سوڈان کا دورہ کریں گے۔