جنگی طیاروں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی کاروائی،حماس کے بعض ٹھکانے تباہ

غزہ(ڈیلی مسلم ورلڈ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے بعض ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، اس کے جنگی طیاروں نے حماس کی ایک سرنگ اور بعض فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی غزہ کی طرف سے ہیلیئم گیس سے بھرے آتش گیر غبارے اسرائیل بھیجنے

کے جواب میں کی گئی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے یہ کاروائی غزہ کے خان یونس نامی شہر

میں حماس کی مسلح شاخ عزت الدین الغسام بریگیڈ کے بعض ٹھکانوں کے خلاف کی ہے۔

اس کاروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔