اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی ، 31 اگست میٹرک/ایف اے پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ

اسلام آباد ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2020ء کے پہلے مرحلے میں پیش

کئے گئے میٹرک)جنرل(ٗ میٹرک درس نظامی)ثانویہ عامہ(ٗ ایف اے) جنرل ( ٗآئی کام اور ایف اے درس نظامی)

ثانویہ خاصہ(پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 31۔اگست ہے۔میٹرک پروگرام میں داخلے کی اہلیت تسلیم

شدہ ادارے سے مڈل پاس سرٹیفکیٹ ہے جبکہ میٹرک پاس طلبہ انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلہ حاصل کرسکتے

ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق طلباء کو UBL,MCB, ABLاور MCBکی کسی بھی

برانچ میں فیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہوگا۔فیس جع کروانے کے بعد 48گھنٹے

کے اندر طلباء نے اپنا داخلہ فارم یونیورسٹی کو بھیجوانا ہے۔ بینک کے واپس کردہ )سٹوڈنٹ کاپی(کے ساتھ

ایڈریس لیبل لگا ہوا ہے ٗ طلبہ ایڈریس لیبل داخلہ فارم سے الگ کرکے اپنے مکل شدہ داخلہ فارم کے ساتھ لف

کریں اور کسی لفافے میں ڈال کرچالان کاپی سے جدا کیا ہواایڈریس لیبل اس لفافے پر چسپاں کردیں۔یہ لفافہ

اپنے قریبی پوسٹ آفس میں جاکر رجسٹری کروائیں اور رسید حاصل کریں۔ واضح رہے کہ طلبہ کو رجسٹری

کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے ٗ یہ پیسے پہلے ہی یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی ہے۔ڈائریکٹر شعبہ

داخلہ نے مزید واضاحت کی ہے کہ داخلہ فیس صرف بینکک چالان کے ذریعے قبول کی جائے گی ٗ بنیک ڈرافٹ/

پے آرڈر قابل قبول نہیں ہونگے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین

کیمپس ٗ علاقائی کیمپسسز اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ٗ پراسپکٹس سیل

پوائنٹس کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی

ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔فارم آن لائن پُر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔فیس ٹو فیس پروگرامز)پی ایچ ڈی ٗ

ایم فل ٗ ایم ایس سی ٗ ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز(کے داخلوں کی آخری تاریخ 8۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

اِن پروگرامز میں فارم صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کیا جاسکتا ہے۔دیگر تفصیلات یونیورسٹی

کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں۔