پنجاب بھر

پنجاب بھر کے اساتذہ کا 9 ستمبر کو 8 کلب روڈ کے باہر دھرنے کا اعلان

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ ) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو دئیے گئے ٹائم سکیل کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے خلاف

صوبے بھر کے اساتذہ نے 9 ستمبر کو 8 کلب روڈ کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

اساتذہ کی مختلف تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے اس فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

یہ ان کا دیرینہ مطالبہ ہے جبکہ حکومت انہیں گزشتہ کئی ماہ سے لالی پوپ دیکر ٹال مٹول کر رہی ہے۔

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں 3 درجاتی ٹائم سکیل دیا جائے۔